وزیر اعلیٰ پنجاب کا مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

410

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف سیکریٹری، آئی جی  پی، ڈی جی ریسکیو اور ڈی جی ڈی پی ڈی ایم کو ریسکیو سرگرمیوں کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لیے دے دیا۔ موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مری کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے، مری کی صورتِ حال کے تناظر میں تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ، ریسکیو  اور اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے، مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو  نکالنا پہلی ترجیح ہے۔