وہ وقت دور نہیں جب کرپٹ عناصر سلاخوں کے پیچھے ہوں گے،عبدالرشید

455

جماعت اسلامی کے ایم پی اے و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید نے دھرنے کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سمجھ گئی ہے کے سندھ اندر جاگیرداروں کا قبضہ صرف جماعت اسلامی ہی یہ قبضہ چھڑوا سکتی ہے۔آج کراچی سے کشمور لوگوں کی امید صرف جماعت اسلامی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعید غنی جن سے ایک منسٹری نہیں سنبھلتی اور تین تین منسٹریوں کے مالک بنے ہوئے ہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت کو بتادوں کے وہ وقت دور نہیں کے سب سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔اور سندھ کا خلاء جماعت اسلامی پورا کرے گی۔سندھ کے اندر سندھ کے لوگوں کی نہیں چالیس خاندانوں کی حکمرانی ہے جسے جماعت اسلامی چھڑوانے نکلی ہے۔انہوں نے کہا لیاری سے جیکب آباد تک کرپشن کا سلسلہ جاری ہے۔حق دو تحریک پورے سندھ کی آواز ہے پورے سندھ سے قبضہ ختم کروائیں گے۔حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کراچی کے حقوق کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔