پی ایس ایل ،،تبریز شمسی، ڈیوڈ ویلی اور ڈیوڈ ملر سپلیمنٹری ڈرافٹ کا حصہ

146

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا سپلیمنٹری ڈرافٹ9 جنوری کو ہونے والا ہے اور فرنچائزز اپنے دستے میں 22 اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل کی اعلی انتظامیہ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کچھ اعلی ٹی ٹوئنٹی اسٹارز کو لانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے مختلف کرکٹ بورڈز سے رابطہ کیا گیا ہے اور جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی اور چند دیگر انٹرنیشنل اسٹارز پی ایس ایل انتظامیہ کی ٹارگٹ لسٹ میں ہیں۔انگلینڈ کے تجربہ کار آل رائونڈر ڈیوڈ ولی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہیں اور وہ بھی367دیگر کھلاڑیوں سمیت پورے سیزن کے لیے دستیاب ہیں۔ کولن انگرام، کارلوس براتھویٹ، لیوک رائٹ اور بین ڈنک اس فہرست میں موجود چند دوسرے اسٹار کھلاڑی ہیں۔