لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی گزشتہ روز بارش کا سلسلہ 12 گھنٹے سے جاری جبکہ 10 ملی میٹر بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہیں اور گنجان آبادی والے علاقے زیر آب آگئے، میونسپل انتظامیہ کی جانب سے بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے جبکہ بارش کے دوران سیپکو کی جانب سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی اور سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ 8 جنوری تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔