عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ، ڈیپورٹ کرنے کا فیصلہ

172

میلبرن: آسٹریلیا نے کورونا قوانین پورے نہ کرنے پرٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے ملیبرن پہنچے تھے، ائیرپورٹ حکام نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار کوویکسین سے اسثنیٰ اورغلط ویزا پر روک لیا۔

جوکووچ سے ائیرپورٹ حکام نے جوکووچ سے 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی، ٹینس اسٹار آسٹریلیا میں داخلے کی شرائط پورا کرنے کے لیے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے، جس کے بعد سیکیورٹی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا، اور انہیں ڈی پورٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن کھیلنا تھا تاہم ان کی ٹیم نے اس ویزے کی درخواست نہیں دی ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اورعملے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے یا پھرکسی آزاد پینل کے ذریعے استشثنی حاصل ہو۔