سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر بنا دیا گیا ،مصطفی کمال

147

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام غیور عوام کو اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا،ملک میں تعلیم یافتہ نوجوان خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ کا وزیر اعلیٰ ہمیشہ سندھی رہا ہے پھر بھی سندھ کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہے، نہ پینے کا پانی، نہ علاج، نہ تعلیم اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات عوام کو میسر ہیں۔ سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر بنا دیا گیا ہے۔ عوام سے روٹی، کپڑا، مکان چھین لیا گیا ہے۔ عوام کو خاموشی توڑنی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے ہم پیپلزپارٹی کو ظلم سے روکیں گے، کارکنان پیپلز پارٹی کے پیش کردہ سیاہ بلدیاتی قانون کے خلاف بھرپور عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں۔