ایرانی ہیکروں نے اسرائیلی میڈیا پر قاسم سلیمانی کی تصویر لگادی

379

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی القدس فورس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر ایرانی ہیکروں کے گروپ نے اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی اخبار معاریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی تصاویر ظاہر ہو گئیں۔ہیکوں نے ایک عبارت بھی لکھی کہ ہم تمہارے قریب ایسی جگہ پر ہیں، جس کا تمہیں خیال بھی نہ گزرا ہو گا۔