سندھ میں بلدیاتی ترمیم کیخلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے،اسد عمر

405

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی ترمیم کے خلاف قانون اورعدلیہ کا سہارالیں گے۔گزشتہ روزانصاف ہائوس میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں گندم چوری کے معاملے پر قانونی کارروائی ہوگی اور قومی اسمبلی میں اس معاملے کواٹھائیں گے،وفاق نے سندھ کو کورونا ویکسین کی خریداری سے نہیں روکا،کورونا کی نئی لہر شروع ہوچکی ہے،عوام ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں،سندھ میں آٹا پنجاب سے بھی مہنگا ہے،خودمختاربلدیاتی نظام پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے ضروری ہے،ہم سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف قانون اور عدلیہ کا سہارا لیں گے،وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ براہ راست ٹیکس میں عوام کی روز مرہ استعمال کی چیزوں پر نہ ہوں۔