صوابی (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام بحال کرنے اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کا اپنا انتخابی وعدہ پورا کیا ہے، بلدیاتی نظام سے گلی محلے کی سطح پر عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے جس سے عوام کو اپنے نمائندوں پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانیری صوابی میں نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات لانے کیلیے کوشاں ہے، حکومت کی صحت کے شعبے میں سب سے بڑی کامیابی قومی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ہے، اس انقلابی قدم کا تمام تر کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے اپنے انتخابی منشور کے مطابق عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر دیا ہے جن میں یکساں نظام تعلیم، صحت انصاف کارڈ اور بلدیاتی اداروں کو فعال کرنا شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانیری صوابی میں نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔