پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں، اسد عمر

337

  اسلام آباد:سربراہ نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) اور وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر  نے کہا  ہے کہ پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے  اسد عمر نے کہا کہ  کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانی ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کوروناوائرس کے بعد اومیکورون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے، کراچی میں اومیکورون کے کئی مریض اسپتال سے فرار ہوگئے تھے۔