سندھ ہائی کورٹ میں سال 2022 ء کی پہلی درخواست دائر

284

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سال 2022 کی پہلی درخواست دائر کردی ۔اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ، درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔بشیر میمن پر ملزم عمر فاروق ظہور کا نام ریڈ نوٹس سے نکلوانے پر سہولت کاری کا بھی الزام ہے،ملزم عمر فاروق ظہور سوئٹزرلینڈ،ناروے،ترکی سمیت متعدد ممالک کو مطلوب ہے۔