کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے،نیا پاکستان ہر سال پچھلے سے زیادہ مہنگا ثابت ہوا، بعد میں ہر چیز کا الزام پچھلی حکومتوں کی پالیسیوں پر لگادیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ2021ء خوشحالی کا سال ہوگا لیکن 2022ء اب آچکا ہے تو خوشحالی کا یہ دعویٰ کہاں گیا؟انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پچھلی حکومت کے دور میں بدترین عالمی معاشی بحران آیا لیکن ہم نے عوام کو مہنگائی کا بوجھ نہیں اٹھانے دیا،وفاقی حکومت فوری دنیا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔