علی بابا کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں’پاکستان سیلر سمٹ

936
علی بابا کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں’پاکستان سیلر سَمٹ‘ کا انعقادکیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) Alibaba کے زیر اہتمام، سیالکوٹ میں ’پاکستان سیلر سمٹ‘ کے عنوان سے ایک غیر معمولی ایونٹ منعقد ہوا جس کا مقصد وسائل سے بھرپور اس پلیٹ فارم پرشمولیت کے لیے مقامی کاروباری اداروں کو خوش آمدید کہنا تھا۔ انتہائی انٹرایکٹو مذاکرے میں Alibabaسے تعلق رکھنے والے ماہرین کے علاوہ عالمی لاجسٹکس کے ماہرین، اعلیٰ سرکاری افسران، اور پاکستانی تجارتی انجمنوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور 200 سے زائدشریک انٹریپرینیورز کی تربیت کی۔ Alibaba عالمی سطح کا ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس نے اب پاکستانی کاروباری اداروں کو رسائی کے قابل بنایا ہے اور اُنھیں اس بات کا موقع فراہم کیا ہے کہ وہ بھی اپنے اسٹورز درج کرا سکیں اور دنیا بھر میں B2B خریداروں کو اپنی پروڈکٹس فروخت کر سکیں۔اِس سَمٹ کا عنوان ’’اَن لاک بزنس گروتھ کوڈ – برآمدی ای-کامرس کے لیے بلارکاوٹ کاروباری موقع‘‘تھا۔اس فورم پر ایسے کامیاب سیلرز کی قدر افزائی بھی کی گئی جن کے کاروبار نے کئی گنا ترقی کی ہے اور اس کے لیے Alibaba کی برآمدی ای-کامرس نے سہولت فراہم کی تھی۔یہ خصوصی سہولتیں اب دراز( Alibaba گروپ)کے ذریعے پیش کی جارہی ہیں تاکہ سیالکوٹ میں قائم SMEs کی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے اُن کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔مقررین نے ایسے سیلرز کو خصوصی طور پر مخاطب کیا جو کووڈ19- کی وباسے متاثر ہوئے تھے اور اُسی کے ساتھ کامیابی کی کہانیوں پر مشتمل کیس اسٹیڈیز بھی پیش کیں کہ Alibaba نے کس طرح کاروبار کو ترقی دینے میں مدد فراہم کی۔