ایران نے سیمرغ راکٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا

451
یوکرین حملے کا ذمہ دار امریکا ہے، مغرب یوکرین سے عبرت حاصل کرے، ایران

تہران: ایران نے ایک سیٹیلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیجنے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے   کے مطابق ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سیمرغ نامی خلائی راکٹ نے تین تحقیقی آلات کو چار سو ستر کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں پہنچایا۔ تہران 

کا یہ راکٹ لانچ ویانا میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں رکاوٹ کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کے بیلسٹک میزائل اور خلائی پروگرام صرف شہری اور دفاعی مقاصد کے لیے ہیں۔ تاہم مغربی ممالک ان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔