عمران خان نے عوام کو دیوار سے لگا دیا، بلاول زرداری

212

کراچی(نمائندہ جسارت) ٍپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرز لینے کے لیے عوام کو دیوار سے لگا دیا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم
ایف) سے مزید ایک ارب ڈالرز وصول کرنے کے لیے عمران خان نے منی بجٹ پیش کیا اور عام آدمی کو دیوار سے لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے یہ بات واضح کی کہ عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل ملک کو دباہی کے دہانے پر پہنچا دے گی، پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں اور انہیں مستقبل کے لیے مزید قربانی دینا ہوگی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ بیکری کی اشیاءسے نومولود بچوں کے دودھ تک پر عمران خان نے ٹیکس بڑھا کر سفاکیت کی انتہا کردی جبکہ ڈبے کا دودھ اور ماچس مہنگی کرکے اپنے عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔چیئرمین بلاول زرداری نے مزید کہا کہ موبائل فون کالز کے پیسے بڑھادیے، کتابوں تک پر ٹیکس عائد کردیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب ملک میں اندھیر نگری کا راج نہیں چلے گا۔