۔5برس بعد ایران کےلیے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز

147

کراچی (آن لائن) پی آئی اے نے 5 سال کے وقفے کے بعد اران کے لیے پروازیں شروع کر دیں۔ پی آئی اے نے تقریباً 5 سال کے بعد مشہد ایران کی پرواز کا آغاز کردیا ہے اور طویل عرصے کے بعد جمعرات کو پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے، مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی ہے۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لیے چلائی جارہی ہیں، مشہد کے لیے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا، پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔