سکھر پریس کلب کے سالانہ انتخابات ، جرنلسٹس پینل نے بلا مقابلہ میدان مارلیا

304

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر پریس کلب ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سال 2022ء کیے انتخابات میں جرنلسٹس پینل نے بلا مقابلہ میدان مارلیا ایگزیکٹیو کمیٹی سمیت تمام ممبران بلا مقابلہ کامیاب ، سکھر پریس کلب میں جشن کا سماں ، جرنلسٹس پینل کے سربراہ لالا اسد پٹھان کی کامیاب ہونے والے عہدیدران کو پھولوں کے ہار پہنا کرمبارکبا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سکھر پریس کلب، سکھر یونین آف جرنلسٹس کا مشترکہ جنرل باڈی کا اجلاس پریس کلب کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں سکھر پریس کلب کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جنرل باڈی کے اجلاس میں پی ایف یوجے کے مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے جنرل باڈی کے اجلاس میں سکھر پریس کلب کے خازن شہزاد تابانی اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے خازن کاشف پھلپھوٹو نے 2021ء کی سالانہ مالیاتی رپورٹ پیش کی اجلاس میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو ،جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی سکھر پریس کلب کے صدر نصراللہ وسیر ،جنرل سیکرٹری یاسر فاروقی ، جوائنٹ سیکر ٹری کامران شیخ نے جنرل باڈی کو سالانہ کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا۔ جنرل باڈی نے پیش کردہ مالیاتی رپورٹ اور کارکردگی رپورٹ پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا۔ اجلاس میں پی ایف یوجے کے نائب صدر لالا اسد پٹھان نے سکھر پریس کلب ، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے بلا مقابلہ نو منتخب عہدیدران کا بھی اعلان کیا۔ لالا اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایت برقرار رکھتے ہوئے الیکشن کمشنرز نے الیکشن شیڈول جاری کیا لیکن الیکشن کمشنرز کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کوئی پینل مقابلے میں نہ آنے اور کسی بھی عہدے کے لیے کوئی نامزدگی فارم سامنے نہ آنے کی صورت میں ایک بار پھر سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کے سال 2022ء کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل نے بلا مقابلہ فتح حاصل کی نو منتخب عہدیداران کا با ضابطہ اعلان کرتے ہوئے لالا اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ سکھر پریس کلب کے سال 2022 ء کے انتخابات میں صدر چودھری محمد ارشاد گوندل ، نائب صدر لالا شہباز خان ، نائب صدر کامران شیخ ، جنرل سیکرٹری شہزاد تابانی ،جوائنٹ سیکرٹری انس گھا،نگھرو خازن سحرش کھوکھر ، پریس سیکرٹری علی ڈنو شاہ آفس سیکر ٹری بلاول بھٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں لالا اسد پٹھان ،لالا شہبازخان ،نصر اللہ وسیر ،سیرت آسیہ بلوچ،اظہر دایو ،مبین خان ،یاسر فاروقی ،ریاض راجپوت ،علی محمد شر ، جواد شاہ ،خالد بھانبھن ،زمان باجوہ اورآصف ظہیر خان لودھی منتخب ہوئے ہیں جبکہ سکھر یونین آف جرنلسٹس سال 2022ء کے بلا مقابلہ عہدیدران میں صدر سلیم سہتو ، سیئنر نائب صدر جلال الدین بھیو ،نائب صدر کرن مرزا ،جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی ،جوائنٹ سیکرٹری ندیم سرکی ، جوائنٹ سیکرٹری دوئم جہانزیب وسیر،خازن کاشف پھلپھوٹو ،پریس سیکرٹری فیصل آرائیں ،آفس سیکرٹری غفور شیخ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی اسحاق کھوسو ،عبدالحمید کمبوہ ،شفیع ابڑو، اورنگزیب ماکو ،فرید سومرو ،بسمہ وسیم شمسی ،فرقان کھوسو ،ابوزرغفاری ،مجیب ورند ،شاہد چنا ،فقیر مشتاق منگریو اور حسیب شیخ کے نام شامل ہیں ۔نومنتخب عہدیدران کے ناموں کے اعلان کے بعد سکھر پریس کلب میں جشن کا سماں ممبران نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اپنی بھر پور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب صدر پی ایف یوجے سربراہ جرنلسٹس پینل لالا اسد پٹھان نے نو منتخب عہدیدران کو پھولوں کے ہارپہنا کر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ممبران سے خطاب کرتے ہوئے لالا اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے مشکلات اور سنگین حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر تمام سابقہ عہدیدران و ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں سکھر کی صحافی برادری نے صحافتی جدوجہد میں اپنا بھر پور بہتر انداز میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ لالا اسد پٹھان نے تمام نو منتخب عہدیداران سے توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ممبران اور صحافیوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔