کنٹینر سے شروع ہونیوالا جھوٹ کا سفر جاری ہے ‘ مریم اورنگزیب

58

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سب بولتے ہیں عمران صاحب جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹ کا جو سفر کنٹینر سے شروع ہوا آج تک جاری ہے اور ہر روز بے نقاب ہوتا ہے ۔ لاہور میٹرو سستا ترین منصوبہ ہونے کے حکومتی اعتراف پر بیان دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کا ہر الزام پاکستان اور برطانیہ کی ہر عدالت میں جھوٹ ثابت ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو کا سستا ترین ہونے کا حکومتی اعتراف عمران صاحب ہر بار کی طرح جھوٹے ثابت ہوگئے، شہباز شریف کے ہر منصوبے کو عمران صاحب نے جھوٹ بول کر متنازع بنایا۔