نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ

517

کراچی:چھٹانیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میںپہلے کوارٹرفائنل میں لاجسٹک لائنز نے ایچ آر ہائی رائزر کو 9 وکٹوں سے اور آربی جی واریرز نے5وکٹو ں سے آپریشن واریرز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس موقع پر نیشنل بینک کے ڈویژنل ہیڈ سعدسلمان ڈار  نے احمد علی کو اور خرم شہزار کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔اس موقع پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمد جاوید ، ایونٹ مینجر انورفاروقی، زاہد شہاب اور دیگرموجود تھے۔پہلا کوارٹرفائنل نیاناظم آباد میں کھیلاگیا۔ایچ آرہائی رائزر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ،مقرررہ اوورز میں7  11رنز اسکورکرکہ پولین لوٹ گئی ،راحیل حسین نے پانچ چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 55رنز بناکر نمایاں رہے ،ایچ آر کے پانچ کھلاڑی بغیرکوئی رنز بنائے آوٹ ہوگئے۔جبکہ احمد علی نے عمدہ بولنگ کو مظاہرہ کرتے ہوئے 24 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو اظہر اقبال نے 14 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں لاجسٹک لائنز نے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ حدف پورا کیا۔سیدعمیرعلی نے دو چھکوں چھ چوکوں کی مدد سے 1 3گیندوں پر 58 رنز سلمان میمن نے  ایک چھکے چھ چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیا.۔دوسرا کوارٹرفائنل ٹی ایم سی گرائونڈ پر کھیلاگیا ،جس میں آپریشن واریرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز اسکور کیا ،محمد احسن خان نے 3 چوکوں کی مدد سے 21گیندوں پر عبدالرحمن نے بھی ایک چھکے ایک چوکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 25-25 رنز بنائے۔جبکہ خرم شہزاد نے 29 رنز دیکر 3 کھلاڑیوںکو غفوردہلوی نے 17 دیکر اور سید دانش نے 24 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں آربی جی واریرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں مطوبہ حدف مکمل کیا ۔حیدر رضانے دو چھکوں تین چوکوں کی مدد سے50گیندوں پر 45 رنز کا مران علی نے ایک چھکے پانچ چوکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔جبکہ جواد قریشی نے8 رنز دیکر2 کھلاڑیوںکو آوٹ کیا ۔ اسکورر کے سید خیام عالم اورمنہاج فاروق نے امپائرنگ کے اعلے حید، فہیم احمد، شاہد اسلم اور محمد یونس نے سرانجام دیے۔