دادو ،ٹھکیداروں کا پرانے نرخ پر کام کرنے سے انکار

200

دادو(نمائندہ جسارت) دادو میں ٹھیکیدار ایسوسی ایشن دادو رہنماؤں منیر میمن، حبدار بھنڈ، محمد نواز پنھور، ہاشم قنبرانی، نبی بخش جانوری نے دادو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسکیموں میں مٹیریل کے ریٹ 10 سال پرانے برقرار ہیں اب تک ریٹ روائز نہیں ہورہے دس سال میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے گزشتہ ماہ 2 ارب کی لاگت کی ترقیاتی اسکیموں کے 30 نومبر کے ٹینڈر ہم نے منسوخ کرا دیے ہیں 14 تاریخ کو پھر ٹینڈر ہیں وہ بھی نہیں لیں گے جب تک ترقیاتی اسکیموں میں مٹیریل کے ریٹ نہیں بڑھائے جائیں گے جب تک کسی ٹینڈر کو نہیں لیں گے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسکیموں میں سیمنٹ، لوہا، پتھر، اینٹوں سمیت دیگر مٹیریل کے 10 سال پرانے ریٹ دیے جارہے ہیں کام کتنا مشکل بن چکا ہے مزدور کی مزدوری بھی بڑھ گئی مزدور کم اجرک پر کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہے مہنگائی نے شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، سیکرٹری ورکس اینڈ سروس ڈپارٹمنٹ، چیف انجینئر ہائی ویز حیدرآباد، چیف انجینئر ہائی ویز سکھر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی سیکڑوں فیصد بڑھ چکی ہے دس سال سے پرانے ریٹ روائز کیے جائیں جسے کام چلا کر روزگار جاری رکھ سکیں۔