سندھ اسکولز کرکٹ لیگ فروری سے شروع ہوگی، پی سی بی کا اعلان

371

سندھ اسکولز کرکٹ لیگ فروری سے شروع ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق لیگ کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 30 اضلاع میں 240ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، 239 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ اسکولز کرکٹ لیگ کا آغاز فروری میں ہوگا۔پہلے مرحلے میں 240 ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے جبکہ پہلے مرحلے کے اختتام پر  30 بہترین ٹیموں کے درمیان 24 میچز کھیلے جائیں گے جن میں ٹاپ کی چھ ٹیمیں سندھ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو سندھ حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہوگا ، لیگ پر مجموعی طور پر 2 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے جو سندھ حکومت برداشت کرے گی۔