لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ماہانہ معاشی آوٹ لْک رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے اپنے ہاتھوں سے ملک پر مہنگائی کا نیا عذاب نازل کرنے کی منظوری دی ۔ وہی شخص اپنے قلم سے آئی ایم ایف کے منی بجٹ پر دستخط کرے گا جو کہتا تھا کہ خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے آئی ایم ایف اور قرض نہ لینے کا قوم سے جو جھوٹ بولا تھا آج اس پر معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہا وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مہنگائی کی بلند سطح برقرار رہنے کا اعتراف معاشی تباہی کی تصدیق ہے ۔