امریکا خلا میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، چین کا مطالبہ

237

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے  کہ امریکہ نے خلا سے متعلق معاہدوں میں طے شدہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا ہے، جس سے تینوں چینی خلابازوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی اسپیس ایکس ایرو اسپیس کمپنی کے ایک ڈویڑن اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز کے سیٹلائٹس دو مرتبہ چین کے خلائی اسٹیشن سے ٹکراتے ٹکراتے بچے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین کے زیر تعمیر خلائی سٹیشن جس میں تین خلاباز موجود ہیں، کو امریکی سیٹلائٹس سے ٹکرانے سے بچنے کے لیے گریزانہ اقدامات پر مجبور کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔