کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے،شازیہ عطاء مری

168

خیرپور(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری، نواب علی وسان،علی مدد جتک،ہمایوں سعیدنے وسان ہاوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ لوگوں کو ڈیل اور ڈھیل کی عادت پڑچکی ہے کالاباغ ڈیم اورملک میں صوبوں کی بات کرنے والے احمقوں کی دنیا میں رہتے ہیں کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے بند بوری پر لاشوں کی سیاست کرنے والوں کاباب ختم ہوچکاہے ہم ان کے دماغ سے کیڑے نکالنا چاہتے ہیں سندھ میں بلدیاتی نظام پراپوزیشن ڈھول نہ بجائے ملک کا مستقبل بلاول بھٹوزرداری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجلی اورگیس پرسول نافرمانی کی تحریک کی دھمکیاں دینے والے عمران نیازی نے ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہیں معاشی حالات خراب ہیں عوام مہنگائی کے باعث خودکشی کرنے پر مجبورہیں۔عمران نیازی کا براوقت شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے اپنے دورحکومتمیں اپنے اختیارات پارلیمنٹ منتقل کر کے جمہوریت کومضبوط کیا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی خاطرقربانیاں دیں جس کی بدولت عوام پاکستان پیپلزہارٹی سے محبت کرتی ہے۔