اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں پیغام پاکستان کو عام کرنا ہو گا، ہمیں کسی صورت میں امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دینا، امن کو قائم رکھنے کے لیے ہمیں اتحاد اور یگانگت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی کانفرنس کی مناسبت سے منعقدہ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ادارہ تحقیق اسلامک یونیورسٹی کی کوششیں قابل قابل ستائش ہے، پاکستان کو امن کا گہوارا بنانے کے لیے پاکستانی عوام، سول و عسکری قیادت نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، متعدد عالمی شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پیغام پاکستان دراصل پیغام امن ہے، یہ پیغام ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہے۔