پی ایس ایل نشریاتی حقوق ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی پر پی سی بی کو خط

256

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے نشریاتی حقوق کے معاملے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے موصولہ شکایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو خط لکھ کر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق سے متعلق موصولہ شکایت سے متعلق آگاہ کیا۔ اپنے خط میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ ٹی آئی پی کو پی سی بی کے خلاف پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق سے متعلق شکایت ملی ہے، پی ٹی وی، اے آر وائے کنسورشیم کو پی ایس ایل 23-2022 کے نشریاتی حقوق دینا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اور اے آر وائے کا مشترکہ منصوبہ پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس میں کہا گیا کہ جیوسوپر نے صرف اکیلے 2سال کے لیے 3.74ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی وی، اے آر وائے کنسورشیم کی بولی منظور کرنی تھی تو 2سال کی 4.2ارب روپے بنتی ہے، دوبارہ بولی میں پی سی بی نے کنسورشیم کی 2سال کی بولی 4.35ارب روپے منظور کی۔