رواں سال روٹی،آٹا،چینی کا بحران اپنے عروج پر رہا

520

پشاور: رواں ختم ہونے والے سال 2021ء میں روٹی،آٹا،چینی کا بحران اپنے عروج پر رہا،2021ء کا سال ختم ہونے میں 4 دن رہ گئے ہیں۔

یکم جنوری سے بائیس دسمبر 2021ء تک اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، روٹی کی قیمت میں نانبائیوں کی جانب سے دو مرتبہ اضافہ کیاگیا۔

آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود نانبائیوں کی جانب سے روٹی بدستور پندرہ اور بیس روپے تک فروخت کی جارہی ہے، آٹا ڈیلرز اور نانبائیوں نے اپنے مفاد ات کو ترجیح دیتے ہوئے صارفین کو نظر انداز کیا ۔

رواں سال ختم ہونے میں آٹھ دن رہنے کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، گھی کی قیمت میں رواں سال پچاس فیصد تک کا اضافہ ہوا، ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی اشیاء کی قیمتوں میں ستر فیصد رواں سال میں اضافہ ہوا۔

بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہوا، رواں سال کے دوران 455ٹرین حادثات میں 270افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔صوبے میں 13سال بعد پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات ،خودکش حملوں ،لڑائی جھگڑوں کی نذر ہو گئے ۔