میمن ویلفیئرسوسائٹی ۔ ماسا کے زیراہتمام میمن کرکٹ کپ 2021ء

378
فاتح ٹیم کے کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ

میمن ویلفیئر سوسائٹی ۔ماسا (جدہ) کے زیراہتمام سیونگ ہومزاورایڈوانی فاؤنڈیشن کے سربراہ اقبال ایڈوانی کے تعاون سے ماسا کرکٹ چیمپئن شپ میمن کپ 2021ء کا انعقاد کیا گیا، جس میں 4 ٹیموں ماسا رینجرز، میمن اسٹارز، میمن ٹائیگرز اور ایم وائی ڈی ایف سلطان نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پرکھیلا گیا۔ پہلے مقابلوں میں میمن ٹائیگرز نے ایم وائی ڈی ایف سلطان کو اورمیمن اسٹارز نے ماسا رینجرز کو شکست دی۔ فائنل میں میمن ٹائیگرز نے اپنے کپتان عمران امین اورجنید بھوجانی کی جارحانہ بیٹنگ اورعمیرصالح کی شاندار بولنگ کی بدولت میمن اسٹارزکو بآسانی شکست دیکرماسا کرکٹ چیمپئن شپ کی خوبصورت ٹرافی اپنے نام کی۔
ماسا کے صدرشعیب سکندر نے مہمانوں اور کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس چیمپئن شپ کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد ملے گی۔مہمان خصوصی، چیئرمین ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) اور سعودی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیپٹن جنید اسکندرتھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو کھیل اور خصوصا کرکٹ کی طرف مائل کرنے کے لیے ماسا کی سرگرمیوں کو سراہا۔ سیونگ ہومز اور ایڈوانی فاؤنڈیشن کے سربراہ اقبال ایڈوانی کی غیر موجودگی میں ان کے نمائندے عبدالحسیب نے ایونٹ میں شرکت کی اور چیمپئن شپ کے انتظامات کو سراہا۔ لندن ڈیری آئس کریم کی جانب سے مزمل فتانی نے شرکت کی۔
آخر میں مہمانان نے وننگ اور رنرزاپ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔ ماسا کی جانب سے مہمان خصوصی اور اسپانسرزکو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
ماسا کے خزانچی عرفان بھمڑی والا، اسپورٹس کمیٹی کے ہیڈ عاقل تیلی نے کامیاب ایونٹ پر منتظمین اور شرکا کو مبارک باد دی۔ عرفان بھمڑی والا نے فیصل طائی کے ہمراہ تمام میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔ عمران مسقطیہ نے بہترین کمنٹری کی۔ مقابلوں کے دوران میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ آخر میں جیتنے والی ٹیم کے کپتان عمران امین کو ٹرافی پیش کی گئی۔