یوم قائداعظم سائیکلنگ ریس پشاور کے محسن نے جیت لی

586

پشاور(جسارت نیوز)خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پشاور تا مردان سائیکل ریس پشاور کے محسن خان نے جیت لی ، اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب عارف اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خالد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے ریس کا افتتاح کیا۔