بینظیر بھٹو کے کچھ قاتلوں کا ٹرائل ہوا کچھ خود انجام کو پہنچ گئے ہیں

259

سکھر(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے کچھ قاتلوں کو ٹرائل ہوا کچھ خود انجام کو پہنچ گئے ا ب ان کے سہولت کاروں کے بارے میں بھی عدالت کا فیصلہ آگیا ہے ، اس ٹرائل کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھر ائر پورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے اپنے دور میں ہر طرح سے کوشش کی کہ تمام قاتلوں کو سزا ہو،ہمارا تقاضا ہے جو قاتل بچ گئے ہیں،ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،بڑھتے اومی کرون کے باعث سی ای سی کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آخری سی ای سی اجلاس کراچی میں رکھا گیا تھا،ہمارے رولز کے مطابق سی ای سی کی میٹنگ ہر تین ماہ بعد ہوگئی ہے ،برسی پر سی ای سی کی میٹنگ خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ہوتی ہیںپی ڈی ایم کی قیادت کل کے جلسے میں نہیں آرہی ہے ،انتخابات میں عوام حکومت کی کارکرگی دیکھتی ہے حکومت نا اندرونی طور پر ملک کو مستحکم کر سکی نا بیرونی طور پر پالیسیاں ٹھیک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سیاست کرنی ہے اسے اس ملک میں ہونا چاہیے ہماری قیادت کبھی ملک چھوڑ کے نہیں بھاگی ہے اور عوام کے درمیان موجود ہے۔