ـ21ویں ایشیائی اسکواش چمپئن شپ کاٹائٹل ملائیشیا نے جیتا

251

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام گذشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلی،21ویں ایشیائی انفرادی اسکواش چمپئن شپ میں مردوں کا ٹائٹل ملائیشیا کے این جی این یو نے جبکہ خواتین کا ہانگ کانگ کی کھلاڑی تونگ تسزونگ نے اپنے نام کر لیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئرمارشل عامر مسعود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر و سابق عالمی چمپئن قمر زمان، سیکرٹری جنرل ارمغان عزیز اور سابق عالمی چمپئن جان شیر خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
چمپیئن شپ کے کھیلے گئے مردوں کے فائنل میچ میں ملائیشیئن کھلاڑی این جی این یو نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی یپ تسز فنگ کو 11-6، 13-11 اور 11-9 سے ہرا کر چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل خواتین کے فائنل میچ میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی تونگ تسزونگ نے ملائیشیئن کھلاڑی رچل مائے آرنلڈ کو 11-8، 13-11، اور 11-5 سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔ چمپئن شپ میں مردوں کے ایونٹ میں 32 کھلاڑیوں کا ڈرا جبکہ خواتین کے ایونٹ میں 16 کھلاڑیوں کا ڈرا ہوا۔ پاکستان کے علاوہ ہانگ کانگ، ایران، کویت، ملائیشیا، قطر، سنگاپور اور سری لنکاکے بین الاقوامی کھلاڑی، آفیشلز اور ریفریز کا ایک گروپ نے ایونٹ میں شرکت کی۔
چمپئن شپ کا افتتاح وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر مارشل سید نعمان علی نے کیا۔افتتاحی میچ پاکستان کے اسرار احمد اور کویت کے فلاح محمد کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسرار احمد نے تین۔دو سے،ملائشیا کے این جی این یو کو بائی ملنے پر، فرحان زمان نے سری لنکن کھلاڑی ریونڈو لکسیری کو تین۔صفر سے، ملائیشیا کے محمد سفیق بن محمد کمال نے کویت کے کھلاڑی عمار التمیمی کوتین۔دو سے، پاکستانی کھلاڑی محمد عاصم خان،طیب اسلم،ملائیشیا کے یوئن چی ورن،ہانگ کانگ کییپ تسز فنگ، لیونگ چی ہین ہنری اور قطر کے کھلاڑی عبداللہ محمد التمیمی ،سید اذلان اقبال امجد بائی ملنے پر، ہانگ کانگ کے کھلاڑی لو? تسز کوان کو سری لنکن کھلاڑی شریف حکیم کے خلاف واک اوورملنے پر،ہانگ کانگ کیلی ہو ین نے کویت کے حسین الزطاری کو تین۔صفر سے،ملائیشیا کے محمد عدین ادراکیہ بن باہتیار نے سری لنکا کے شمل وکیل کو بھی تین۔صفر سے، عماد فرید نے کویت کے محمد ال خنفرکو تین صفر سے اور ناصر اقبال نے سری لنکا کے میتھمل ووڈ کو بھی تین۔صفر سے، جبکہ خواتین کے پہلے رائونڈ کے میچز میںہانگ کانگ کی لیو تسز لنگ نے پاکستانی کھلاڑی نور الہدیٰ کوتین۔صفرسے،ملائیشیا کی نور عین امانی بنتی اماپندی نیزینب خان کو بھی تین۔صفر سے،ملائیشیا کی عافیہ بنت ازمان نے سری لنکن کھلاڑی فاتھم عیسادین کوتین۔صفر سے اورہانگ کانک کی تونگ تسز ونگ نے صائمہ شوکت کوتین۔صفرسے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ مردوں کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں ملائیشیا کے کھلاڑی این جی این یو نے پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان کو تین۔صفر سے، ملائیشیا ہی کے کھلاڑی محمد سفیق بن محمد کمال نے بھی پاکستانی کھلاڑی محمد عاصم خان کو تین۔دو سے، ہانگ کانگ کے کھلاڑی لاو? تسز کوان نے قطر کے کھلاڑی سید ازلان اقبال ایس امجد کو تین۔ایک سے، طیب اسلم نے اپنے ہم وطن کھلاڑی اسرار احمدکو تین۔ایک سے،ملائیشیا کے کھلاڑی یوئن چی ورن نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی لی ہو ین کو بھی تین۔ایک سے، ہانگ کانگ کے کھلاڑی یپ تسز فنگ نے ملائیشیا کے کھلاڑی محمد عدین ادراکیہ بن بتیارکو تین۔صفر سے،ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیونگ چی ہین ہنری نے پاکستانی کھلاڑی عماد فرید کو تین۔دو سے اور پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال نے قطر کے کھلاڑی عبداللہ محمد التمیمی کوتین۔دو سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
خواتین کے پری کوارٹر مقابلوں میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی ہو زی لوک نے سری لنکن کھلاڑی یہنی کروپو کوتین۔صفر سے ،ملائیشیئن کھلاڑی چن یوین نے پاکستانی کھلاڑی کومل خان کو تین۔صفر سے،ہانگ کانگ کی کھلاڑی چن سن یوک نے پاکستانی کھلاڑی انعم مصطفیٰ عزیز کو بھی تین۔صفر سے اور ملائیشیئن کھلاڑی رچل مائی آرنلڈ نے پاکستانی کھلاڑی نورالعین اعجاز کو تین۔صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔مردوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں ملائیشیئن کھلاڑی این جی این یونے اپنے ہم وطن کھلاڑی محمد سفیق بن محمد کمال کوتین۔صفر( 11-6، 11-3، 11-5) سے،دوسرے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی لاو تسز کوان نے پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم کو ایک سخت مقابلے کے بعدتین۔دو( 5-11، 9-11 ، 11-5، 11-3، 13-11 )سے،تیسرے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے ہی کھلاڑی یپ تسز فنگ نے ملائیشیئن کھلاڑی یوئن چی ورن کوتین۔صفر( 11-7، 11-4، 11-5 )سے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیونگ چی ہن کو تین۔ایک( 11-4، 11-9، 3-11، 11-7 )سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ خواتین کے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی لیو تسزلنگ نے ملائیشیئن کھلاڑی نور اینا کو تین۔ایک ( 11-9، 5-11، 12-10، 11-6)سے،دوسرے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کی ہی کھلاڑی تونگ تسزونگ نے ملائیشیئن کھلاڑی آئفابنتی ازمان کوتین۔دو( 11-5, 11 -9، 8-11، 4-11، 12-10 ) سے ،تیسرے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی ہوتز لوک نے ملائیشیئن کھلاڑی چن یوین کوتین۔صفر( 11-5، 14-12، 11-9 ) سے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں ملائیشیئن کھلاڑی رچل مائےآرنلڈ نے ہانگ کانگ کی کھلاڑی چن سن یوک کو بھی تین۔صفر (11-9، 11-7، 11-9) سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔مردوں کے کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیئن کھلاڑی این جی این یو نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی لاو تسز کوان کو 11-4، 11-4 اور 11-9 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 3-0 سے جیتا۔ یہ میچ 30 منٹ تک جاری رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی یپ تسز فنگ نے پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال کو 11-6، 11-4 او3-1 (ریٹائرڈ) سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ یہ مقابلہ 29 منٹ تک جاری رہا۔خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی تونگ تسزونگ نے ہم وطنی ہانگ کانگ کی کھلاڑی لیو تسزلنگ کو 12-10، 4-11، 11-4 اور 11-6 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 3-1 سے جیتا۔ یہ میچ 33منٹ تک جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ملائیشیئن کھلاڑی رچل مائے آرنلڈ نے ہانگ کانگ کی کھلاڑی ہوتز لوک کو 11-4، 11-9، 5-11 اور 11-7 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 3-1 سے جیتا۔ مردوں کا فائنل ملائیشیئن کھلاڑی این جی این یو اورہانگ کانگ کے کھلاڑی یپ تسز فنگ کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ملائیشیئن کھلاڑی این جی این یو نے کامیابی حاصل کی جبکہ خواتین کا فائنل میچ ملائیشیئن کھلاڑی رچل مائے آرنلڈ اور ہانگ کانگ کی کھلاڑی تونگ تسزونگ کے درمیان کھیلا گیا جس ہانگ کانگ کی کھلاڑی تونگ تسزونگ نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔