عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی، اسد عمر

573

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نئے سیکریٹری جنرل کا عہدہ ملنے کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی میں ایک اہم عہدہ اعزاز بھی ہے اور بہت بڑی ذمہ داری بھی۔ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کی توقعات کے مطابق تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی، اس پارٹی کے ورکرز اس کا سرمایہ ہیں جن کی مثال کسی اور پارٹی میں نہیں ملتی۔