چین،سنکیانگ کی پہلی ریگستانی ایکسپریس وے کو کھول دیا

519

چین: شمال مغرب میںواقع سنکیانگ خودمختار ویغور خطے کی پہلی ریگستانی ایکسپریس وے کو ہفتہ کے روز باضابطہ طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جس سے شمالی سنکیانگ کے شہروں کے مابین سفر کے وقت میں کمی آئی ہے۔
علاقائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ علاقائی دارالحکومت ارمچی اور التائے پری فکچر کو جوڑنے والی تقریبا 343 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کے 150 کلومیٹر سے زائد حصہ کو صحرائے قربان تونغوت کے آر پار تعمیر کیا گیا ہے جو چین کا دوسرا بڑا صحرا ہے۔سنکیانگ میں نقل و حمل فریم ورک کے ایک اہم حصے کے طور پر ایکسپریس وے خطے کے شمالی حصے میں واقع شہروں کے مابین سفر کو مختصر کرنے اور سفری سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد کریگی۔
120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن کردہ زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ التائے اور ارمچی کے مابین سفر کا وقت نصف کم ہو کر تقریبا ساڑھے 3 گھنٹے رہ گیا ہے۔اس کے علاوہ ایکسپریس وے کو ایک سیاحتی سڑک کے طور پر بھی ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے ڈرائیور اور مسافر راستے میں متنوع قدرتی نظاروں اور دیگر خدمات سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور اس سے روٹ کے ساتھ واقع خطوں کی اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔