چین میں 2022 کے دوران 2 کروڑ 75 لاکھ گاڑیاں فروخت ہونے کی توقع

520

چین میں 2022 کے دوران گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 5.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کروڑ 75 لاکھ یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز(سی اے اے سی) کے اعدادوشمار کے مطابق آئندہ سال مسافر گاڑیوں کی فروخت 2 کروڑ 30 لاکھ یونٹس تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد زیادہ ہے جبکہ کمرشل گاڑیوں کی فروخت 6 فیصد کمی کے ساتھ 45 لاکھ یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے۔سی اے اے سی نے توقع ظاہر کی ہے کہ چین میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت 2021 کی نسبت 47 فیصد اضافہ کے ساتھ آئندہ سال 50 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائیگی۔ایسوسی ایشن نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ 2021 میں چین میں گاڑیوں کی فروخت 2 کروڑ 61 لاکھ یونٹس تک پہنچ جائیگی جو گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد زیادہ ہے۔