کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کو یوم جناح آل کراچی ٹاپ سٹی ون انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سیمی فائنلز میں ساؤتھ اور کور5کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بہترین کھلاڑیوں کو ٹاپ سٹی ون 5ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا گیا، یوم جناح آل کراچی ٹاپ سٹی ون انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جانے والے پہلے سمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ملیر نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کو فارورڈ محمد عدنان لاڈو کے شاندار کھیل کے باعث 2-4 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا، محمد عدنان لاڈو ، جواد حسین اور زوہیب خان نے بالترتیب پہلا ، دوسرا اور تیسرا گول کیا، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے غلام علی اور آصف رضا نے گیند جال میں پھینک کر خسارہ 2-4 کردیا، میچ کے اختتام پر ٹاپ سٹی ون کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ساؤتھ زون عمران سلیم نے جنرل منیجر ٹاپ سٹی ون سبطین احمد، بھٹائی رینجرز سندھ 72 ونگ کمانڈر کرنل مصور عباس اور میجر عمران حیدر کے ہمراہ میچ کے بہترین کھلاڑی محمد عدنان لاڈو کو ٹاپ سٹی ون مین اف دی میچ 5 ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا۔دوسرا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ ایسٹ اور کور5 کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، ابتدا ہی سے دونوں ٹیموں نے تیز اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم مضبوط دفاع کے باعث پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی۔