اسرائیلی کنیسٹ میں ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اضافی بجٹ منظور

226

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی پارلیمان کی کمیٹی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی تیاری کے لیے 2.9 ارب ڈالرکے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ اسرائیل ہیوم کے مطابق بجٹ خفیہ طور پر اسرائیلی وزارت دفاع کو منتقل کیا گیا تھا جس پر مشترکہ کمیٹی کے ذریعے بحث کی گئی۔ اخبار نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اس اضافے کا فیصلہ حالیہ ہفتوں میں کیا گیا تھا اس لیے اسے عام بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر تل ابیب کے دورے پر آئے تھے۔