لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے وکلا نے برطانوی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اسانج کو امریکا کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ 10دسمبر تاریخ کو برطانوی ہائی کورٹ نے ایک ماتحت عدالت کے اس فیصلے کو بدل دیا تھا، جس میں اسانج کو موجودہ ذہنی حالت میں امریکی نظام انصاف کے حوالے کرنے سے روکا گیا تھا۔ ماتحت عدالت کا کہنا تھا کہ جولیان اسانج امریکا میں خودکشی کر سکتے ہیں۔