منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف وحمزہ کیخلاف وکلا 4 جنوری کو طلب

167

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی بینکنگ کرائم کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے حوالے سے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی طرف سے عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی اور حکم دیا کہ 4 جنوری کو فریقین کے وکلا عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل مکمل کریں۔ گزشتہ روز سماعت پر بینکنگ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ شہباز شریف و حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز ہائیکورٹ میں کسی کیس میں مصروف ہیں اس لیے دائر درخواست پر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوسکتے، استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے استدعا
منظور کرتے ہوئے عبوری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملزمان کے وکیل امجد پرویز لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، لہٰذا دلائل کیلیے آئندہ 4 جنوری کی تاریخ مقرر کی جاتی ہے۔