کوئٹہ ،ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جا ں بحق،نعش ورثا کے حوالے

80

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے آئی ٹی یونیورسٹی تکتو کیمپس کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش سول اسپتال کوئٹہ میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔دوسری جانب کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھما کے سے خاتون سمیت 2افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گز شتہ روز پود گلی چوک کے قریب واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زوردار دھماکا ہوا ۔جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دوجھلس کر زخمی ہوگئے ۔جنہیں فوری طو رپر بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔