مولانا فضل الرحمن کی دارالعلوم میں مفتی تقی سے ملاقات

81

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا اور صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ راشد سومرو، قاری عثمان، انجینئر ضیا الرحمان بھی شامل تھے۔ ملاقات میں وفاق المدارس العربیہ سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی سے متعلق مشاورت کی گئی۔