امریکا حوالگی کے خلاف اسانج کی برطانوی سپریم کورٹ میں اپیل

222

 وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے وکلا نے برطانوی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اسانج کو امریکا کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کی دس تاریخ کو برطانوی ہائی کورٹ نے مجسٹریٹس کورٹ کے اس فیصلے کو بدل دیا تھا، جس میں اسانج کو موجودہ ذہنی حالت میں امریکی نظام انصاف کے حوالے کرنے سے روکا گیا تھا۔ مجسٹریٹس عدالت کا کہنا تھا کہ جولیان اسانج امریکا میں خودکشی کر سکتے ہیں۔ وکی لیکس کے بانی خفیہ امریکی دستاویزات لیک کرنے پر امریکا میں مطلوب ہیں اور اگر ان پر جرم ثابت ہوتا ہے، تو انہیں 175 برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔