مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے

165

کراچی (نمائندہ جسارت) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد ان کے ساتھ تھے۔کراچی
ائرپورٹ پر ترجمان محمد اسلم غوری ، علامہ ناصر سومرو ، عبدالکریم عابدو دیگر نے مولانا کا استقبال کیا۔فضل الرحمن پی ڈی ایم کے صوبائی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے صوبائی کنوینر علامہ راشد سومرو کریں گے،اجلاس شاہ اویس نورانی کی رہائشگاہ پر 3 بجے ہوگا۔ اجلاس کے بعد فضل الرحمن شام 6بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔