نالہ لئی کے بعد اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ کرلوں گا‘ شیخ رشید

95

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نالہ لئی کے بعد اپنی سیاست کا بھی فیصلہ کرلوں گا،اسلام آباد کے پاس اربوں روپے ہیں لیکن غریبوں کو دینے کے لیے دل نہیں ہے، افسران اپنے اوپر بیٹھے افسران کا دل خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کی تقریب میں ایک خطاب میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب اور فرقوں سے دوستانہ تعلقات ہیں، اسلام آباد میں مسیحی کالونی کے بیان پر قائم ہوں، مسیحی ملازمین کو مستقل کریں گے اور مسیحی کالونی تعمیر کرائیں گے،کالونی میں صرف مسیحی شہری ہی رہیں گے۔