سکھر، وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ، سماعت نہ ہو سکی

107

سکھر(نمائندہ جسارت) وکلاء برادری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں کارروائی کا بائیکاٹ، مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی، دور دراز علاقوں سے آئے سائلین کو پریشانی ، سندھ بار کونسل کی جانب سے جوڈیشل عملے کی جانب سے وکلاء کے ساتھ بداخلاقی کے واقعہ کے خلاف دی گئی احتجاج کی کال پر سکھر کی وکلاء￿ برادری نے عدالتی کا رروائی کا بائیکاٹ کر دیا جس کی وجہ سے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ،ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ،اے ٹی سی اور احتساب عدالت سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی اور دور دراز علاقوں سے انصاف کے حصول کے لیے آئے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور مجبوراً واپس جانا پڑا۔ اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ جوڈیشل افسران کا وکلاء کے ساتھ رویہ نامناسب ہے، گزشتہ روز جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے196پر الیکشن ٹریبونل کے حکم پر کی جانے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران جوڈیشل افسران نے وکلاء کے ساتھ بداخلاقی کی اور کمرے سے باہر نکال دیا تھا۔ ہمارا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ جوڈیشل افسران کے وکلاء کے ساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لیں۔