سراج الحق کی قائد اعظم یونیورسٹی سے طلبہ کے اغوا کی مذمت

284

لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قائداعظم یونیورسٹی میں ایک لسانی کونسل کی جانب سے 5 طلبہ کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نے تاحال کیمپس میں غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور انتظامیہ اور پولیس طلبہ کو بازیاب نہیں کرا سکی۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی واقعے کے خلاف احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے امیر جماعت نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اغوا کیے جانے والے طلبہ کو بازیاب کرائیں اوریونیورسٹیز میں تشدد اور غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے۔