سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

118

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) نے سکھر حیدرآباد موٹروے، راوالپنڈی لئی ایکسپریس وے اور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ تھل کینال منصوبے کی منظوری ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر 191 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، 6 لائن پر مشتمل 306 کلومیٹر منصوبے بلٹ آپریٹ بنیادوں پر مکمل ہوگا۔ راوالپنڈی لئی ایکسپریس وے منصوبے پر 24 ارب 96 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔راوالپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر 23 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب غربت مکاو پروگرام کی منظوری دے دی دی گئی۔ جنوبی پنجاب کے 10 اضلاع کے لیے 25 ارب 24 کروڑ روپے مالیت کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔