آج تک دہشت گردی میں کسی مسیحی کا نام نہیں آیا، شیخ رشید

177

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج تک کسی دہشت گردی میں کسی کرسچن کا نام نہیں آیا اور نہ ہی کسی مسیحی کو سڑک پر مانگتے ہوئے دیکھا ہے۔کرسمس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ طبیعت ناساز تھی مگر آنے کا وعدہ کیا تھا اس لیے آنا ضروری سمجھا، مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار
ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مسیحی برادری کے لیے پکی چھتوں کے گھر کا انتظا م کر کے دوں گا، لوگوں نے گھر کے باہر آکر محل بنا لیے، سی ڈی اے میں کرسچن برادری کے لیے کالونی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نالہ لئی کے لیے 100ارب روپے کا منصوبہ منظور کرایا ہے۔
شیخ رشید