نواب شاہ: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا اور ہمیں انجینئرڈ انتخابات میں شکست دی گئی۔
زرداری نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے دیگر واقعات پیش آئے، کے پی کے الیکشن میں ہم نے بھی کئی سیٹس جیتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر آگے آنا ہوگا، موجودہ حکومت کے وزرا صرف بیانات دے کر اپنا بوجھ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔