پاکستان یاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف)کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ اور اولمپکس میں کوالیفائی کرنا اہم ہدف ہوگا، قومی ٹیم نے جس طرح ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پرفارمنس دکھائی ہے، وہ کافی حدتک اطمینان بخش ہے، کوریا کے خلاف سیمی فائنل میں تین یلوکارڈز ہونے کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا، پانچ گول کرنے کے بعد ان کا دفاع کرنا چاہیے تھا۔اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بہتر ہوتا نظر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واپسی پر ہرشعبے میں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کیلیے مزید کام کرنا ہوگا، گول کیپرز کی پرفارمنس ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس شعبے میں بہتری پر خاص توجہ دی جائے گی۔ امید ہیکہ دوہزار بائیس میں پرفارمنس میں نمایاں فرق دکھائی دے گا۔مزید انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد یہ ٹیم ورلڈکپ اور اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔