کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی کے امیدواروں کی حمایت کرنے پر عوام سے اظہار تشکر کیا ہے، میدان خالی نہ چھوڑنا ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہمارے امیدواروں نے بہترین مقابلہ کرکے حریف امیدواروں کو مشکلات سے دوچار کیا۔پی پی پی امیدوار مزید محنت کریں، عام انتخابات میں بازی جیالوں کے ہاتھ میں ہوگی۔